پیسے کی اہمیت آج کے دور میں کسے نہیں ہے۔ ہر کوئی پیسا کمانا اور بچانا چاہتا ہے۔ لوگ پیسا بچاتے ہیں اور پیسا بچانا بھی ضروری ہے تا کہ مشکل وقت میں یہی بچایا ہوا پیسا ان کے کام آ سکے۔ اور لوگ پیسا بچانے کے لیے مختلف طریقے اختیار کرتے ہیں۔ یہاں پر کچھ طریقے بتائے جا رہے ہیں جن پر عمل کر کے پیسا بچایا جا سکتا ہے۔
Paisa Bachanay Ka Tarika ---Bachat kaisay krain |
اپنا کام کرنے کی خود عادت اپنانا
اگر آپ واقعی پیسا بچانا
چاہتے ہیں تو آپ کو اس عادت کو اپنانا ہو گا، آپ کو کوشش کرنی ہو گی کہ اپنا ذاتی
کام خود کریں ایسا کام جو کہ آپ دوسروں سے کرواتے ہیں اور وہ کام آپ خود بھی کر
سکتے ہیں تو آپ کو یہ عادت بدلنا ہو گی مثال کے طور پر لانڈری وغیرہ، کپڑے پریس
کرنا، جوتے پالش کرنا اور اسی طرح کے چھوٹے موٹے کام جن کو کر کے آپ اپنا پیسا بھی
بچا سکتے ہیں اور بچت بھی کر سکتے ہیں۔
بجٹ بنانا
کوئی بھی کام کرنا ہو اس کا
ایک طریقہ کار ہوتا ہے اسی طرح پیسا بچانے اور بچت کرنے کا طریقہ کار میں ہے بجٹ بنانا۔ اپنی ماہانہ انکم اور اس انکم کے مطابق اپنی اشیاءِ ضروریہ کو ترتیب دینا
بجٹ کہلاتا ہے۔ بجٹ بنانے کے علاوہ پیسا بچانے اور بچت کا تصور ممکن نہیں ہے۔ اس
لیے اپنی انکم کے مطابق بجٹ کو ترتیب دینا اور پھر اس ترتیب پر عمل کرنے سے پیسا
بچایا بھی جا سکتا ہے اور بچت بھی کی جا سکتی ہے۔
قرض سے جلد ازجلد چھٹکارا حاصل کرنا
لیے گئے قرض سے جلد ازجلد
چھٹکارا حاصل کرنا نہ صرف ذہنی آسودگی کا باعث بنتا ہے بلکہ جو رقم ہر ماہ قرض کی
مد میں چلی جاتی ہے اس کو بچایا بھی جا سکتا ہے۔ اس لیے سب سے زیادہ ضروری ہے کہ
لیے گئے ادھار سے جلد سے جلد چھٹکارا حاصل کرنا۔
سود پر یا بینک سے قرضہ نہ لینا
سود پر بینک سے یا کسی ادارے
یا شخص سے قرض لینے کی صورت میں پیسا کبھی بھی نہیں بچایا جا سکتا ہے کیوںکہ اس
طرح اصل قرض کے ساتھ سود کی رقم بھی واپس کرنی پڑتی ہے جو نہ صرف مزید قرض کا باعث
بنتی ہے بلکہ کئی دفعہ تو لوگ اس گرداب میں ایسے پھنستے ہیں کہ وہ اس گرداب سے نکل
ہی نہیں پاتے ہیں۔ اس لیے یہ کوشش کرنی چاہیے کہ کبھی بھی سود پر قرض نہ لیا جائے۔
ڈبل شفٹ کام کرنا
اگر ممکن ہو تو ایک کی بجائے
دو کام کرنے چاہیے۔ ایک تو مستقل کام ہوتا ہے اور دوسرا کوئی اور چھوٹا موٹا کام
کرکے اضافی انکم بھی ممکن بنائی جا سکتی ہے مثال کے طور پر اگر پڑھے لکھے ہیں تو
اضافی ٹیوشن وغیرہ پڑھا سکتے ہیں، یا انٹرنیٹ پر کوئی آنلائن کاروبار یا بلاگنگ
وغیرہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ اضافی کام کرنے سے جو اضافی انکم ہو گی اس سے آپ وہی
پیسا بچا سکتے ہیں اور مشکل وقت میں استعمال کر سکتے ہیں۔
فضول خرچی سے بچنا
پیسا بچانا ہے یا بچت کرنی
ہے تو فضول خرچی سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔ ہمیشہ اپنی ضروری اوراپنی غیر ضروری
اخراجات کو ایک ترتیب دیں اور کوشش کریں کہ ایسی چیزیں جن کی آپ کو ضرورت نہیں ہے
ان سے اجتناب کریں۔
تحفوں اور تحائف پر سوچ سمجھ کر خرچ کرنا
اکثر لوگ تحفے اور تحائف
خریدتے وقت احتیاط کرنا بھول جاتے ہیں ایک ہی بات ذہن میں آتی ہے کہ لوگ کیا سوچیں
گے اور نہ چاہتے ہوئے بھی اپنے بجٹ کے باہر تحفے خرید لیتے ہیں۔ اس طرح پیسا بچانا
تو درکناراس کا تصور بھی محال ہے۔ اس لیے جب بھی تحفے تحائف خردیں اپنے بجٹ کے
مطابق خریدیں اس بات کو نظرانداز کرتے ہوئے کہ لوگ کیا سوچیں گے۔
بچت کرنا یا پیسے بچانا کیوں ضروری ہے
ہر انسان بچت کرنا اور پیسے
بچانا چاہتا ہے تا کہ مشکل وقت میں یہی بچت اور پیسا کام آ سکے یا پھر زندگی کی کچھ
ایسی سہولیات حاصل کی جا سکیں جس کے لیے زیادہ رقم کی ایک ساتھ ضرورت ہوتی ہے۔ اوردرج
بالا طریقوں پر عمل کرتے ہوئے پیسا بچایا جا سکتا ہے۔ مگر یہاں بچت کا مطلب یہ
بلکل بھی نہیں ہے کہ آپ کنجوسی کرتے ہوئے اور اپنی ضرورت کی انتہائی اہم چیزوں پر
سمجھوتہ کرتے ہوئے اس حد تک بچت کے چکروں میں پڑ جائیں کہ اپنی ضرورتِ زندگی کو ہی
نظر انداز کرنا شروع کر دیں۔ اور درج بالا تجاویز صرف اور صرف ایسی تدابیر یا
طریقے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے آپ بچت بھی کر سکتے ہیں اور اس سے آپ کی ذاتی
ضروریات بھی متاثر نہیں ہوں گی۔
Copyright (c) 2020 usefulinfo All Right Reseved
0 Comments