بلاگ کیا ہے اور کیسے لکھتے ہیں اور بلاگ لکھنے کے لیے کس چیز کی ضرورت ہے اور کیسے ایک اچھابلاگ بنایا جا سکتا ہے اور بلاگ سے کیسے پیسے کمائے جا سکتے ہیں اس چیز کی ضرورت اردو میں بہت زیادہ اس لیے بھی ہے کہ ہم کو بلاگ لکھنے کے حوالے سے انگریزی میں تو بہت کچھ مل جاتا ہے مگر اردو کے اندر اس قسم کا مواد بہت ہی کم مل پاتا ہے کہ کیسے کوئی سادہ فہم بندہ بھی اس بات کو سمجھ سکے اسی لیے ایک چھوٹی سی کاوش کہ کیسے بلاگ لکھیں اور اس کے لیے کس قسم کاموادچاہیے ہو گا یہ سب آپ کو اس بلاگ میں مل جائے گا۔
 |
Earning by blogging in Urdu in Pakistan |
What is Blogging in Urdu
بلاگنگ کیا ہے؟
بلاگ ایسے ہی ہے جسیے کہ آپ کالم پڑھتے یا لکھتے ہیں پہلےلوگ اخبار میں جیسے کالم لکھتے تھےایسے ہی اب انٹرنیٹ کے اوپرلوگ لکھتے ہیں اور لوگ انٹرنیٹ کے اوپر اپنے تجربات ، معلومات وغیرہ جو بھی وہ لکھتے ہیں ان کو لاکھوں لوگ روزانہ کی بنیاد پر پڑھتے ہیں بس فرق صرف اتنا ہے کہ پہلے پیپر پر ہوتا تھا اب یہ انٹرنیٹ پر ہوتا ہے۔
Blogging for beginners in Urdu
بلاگ لکھنے سے پہلے
بلاگ لکھنے سے پہلے کن چیزوں کا خیال رکھنا چائیے اور کون سے عوامل ہیں جن سے بلاگ بہتر ہو سکتا ہے۔ ان میں سب
سے پہلےاس چیز کے متعلق سوچنا کہ آپ جس چیز کے بارے میں لکھنا چاہتے ہیں اس کے متعلق آگاہی حاصل کریں اس کے متعلق جہاں سے بھی معلومات ملتی ہیں لے لو مگر ایک بات کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کہ کوئی بھی مواد کسی کا کاپی کیا ہوا نہ ہو بلکہ آپ خود سے کوشش کرو لکھنے کی کیوںکہ گوگل کی اس بارے میں پالیسی واضح ہے گوگل ایسا مواد قبول ہی نہیں کرے گا جس میں کسی کا کاپی کیا ہوا مواد ہو۔
بلاگ کے لیے اکاؤنٹ کیسے بنائیں
اس کے بعد آپ آ جاؤ جی بلاگر کے اوپر اگر آپ بلکل نئے ہو تو آپ کے لیے بلاگر ہی سب سے اچھا رہے گا کیونکہ بلاگرآپ کو بلکل مفت سروسز دیتا ہے آپ اس لنک کے اوپر کلک کریں ۔
اس کے بعد ایک پیج اوپن ہو گا اور آپ اپنا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں اس کے لیے آپ یوٹیوب سے بھی مدد لے سکتے کیوںکہ لکھنے سے سمجھنا مشکل ہوگا۔
جیسے ہی آپ اپنا اکاؤنٹ بنا لیتے ہیں آپ اپنی پسند کے ٹاپک کے اوپر لکھنا شروع کردیں کوئی بھی موضوع ہو جس کے بارے میں آپ جانتے ہوں کسی بھی موضوع کے اوپر جس کے اوپر آپ کو عبور حاصل ہو انٹرنیٹ کی دنیا میں اس کی کوئی قید نہیں ہے کیوںکہ اگر آپ کا مواد اچھا ہو تو لوگ لازمی پڑھیں گے۔
Earning by blogging in Urdu
کیا اردو میں بلاگ لکھا جا سکتا ہے
بلاگنگ کے اندر آپ کسی بھی زبان میں لکھیں کیوںکہ زبان کی قید انٹرنیٹ کے اوپر بلکل بھی نہیں ہے آپ چاہئیں تو اردو میں لکھیں، اس کے لیے جیسے ہی آپ بلاگر کے اوپر پوسٹ لکھیں گے تو مین پیج کے اوپر آپ کو 3 ڈاٹ نظر آئیں گے ان کے اوپر آپ کلک کر زبان کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اور آپ چائے اردو میں پوسٹ لکھیں مگر اچھی پوسٹ لکھیں، کیونکہ دنیا کی ساری آبادی تو انگلش نہیں پڑھتی ہے اور نہ ہی ساری دنیا کو انگلش کی سمجھ آتی ہے اب آپ اردو کو ہی لے لیں کہ تقریباََ زیادہ تر پاکستانی اردو میں ہی اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں زیادہ آسانی کے ساتھ اور اچھےطریقے اب 22کروڑعوام میں سے کچھ نہ کچھ تو مل ہی جائیں گے جو اردو میں ہی پڑھنا چاہتے ہوں گےکیوںکہ گوگل کے اوپر ہر زبان میں سرچ کیا جاتا ہے اور گوگل سب کے لیے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے۔
بلاگ لکھتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔
بلاگ لکھتے وقت آپ نے اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ آپ جس موضوع کے اوپر لکھ رہے ہیں اس موضوع کے اوپر آپ کے پاس معلومات مشند ہوں تاکہ پڑھنے والے دوبارہ بھی آپ کی سائیٹ وزٹ کریں مطلب یہ کہ اپنے آپ کو ایک مستند بلاگر کے طور پر پیش کریں اور کوشش کریں کہ ایک دو انٹرنل اور ایک دو ایکسٹرنل لنک بھی شیئر کریں تا کہ لوگ آپ کی معلومات کے متعلق مزید جاننا چاہیں یا اس کی تصدیق کرنا چاہیئں یا وہ اور معلومات لینا چاہئیں تو ان کو متعلقہ معلومات مل بھی جائٰیں اور یہ چیز آپ کے بلاگ کو اچھا بنانے کے لیے ضروری بھی ہوتی ہے جیسے مثال کے طور پر اس بلاگ کے اندر اوپر بلاگر ڈاٹ کام کا لنک موجود ہے جس کے اوپر آپ لنک کر کے اپنا پہلا اکاؤنٹ بلکل مفت بنا سکتے ہیں اور اس کے اوپر اپنا بلاگ لکھ سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے میں نے اوپر بلاگرکو ہی منتخب کیا ہے تاکہ آپ جب بلاگنگ شروع کرنے لگو تو آپ کو مفت میں ہی اکاؤنٹ مل جائے بعد میں اگر آپ چاہیئں تو اپنا ڈومین بھی خرید سکتے ہیں۔
بلاگ لکھنے کے بعد
بلاگ لکھنے کے بعد آپ نے اس کو اچھے طریقے سے پڑھ کر اور فونٹ وغیرہ برابر کرنے کے بعد آپ نے اس کو پبلش کے بٹن پر کلک کر کے پبلش کر دیں اور آخر میں بلاگر کی سیٹنگ پر جا کرگوگل کنسول سرچ پر جا کر اپنے یوآرایل کو رجسٹر کریں تاکہ گوگل کو بھی پتا چل سکے کہ آپ نے کوئی چیز ڈالی ہے جس کو وہ آنے والوں کو دکھا سکے۔
Why Mostly blogger fail in Blogging - Urdu
بلاگنگ میں لوگ کیوں ناکام ہو جاتے ہیں
سب سے اہم اور امپورٹنٹ یہ حصہ ہے اس بلاگ کا اس کو دھیان سے پڑھیے جناب بات یہ ہے کہ کوئی بھی کام جب آپ شروع کرتے ہیں پہلے دن ہی کوئی پرفکیٹ نہیں ہو جاتا ہے ہر کام کا ہر کوئی ایک نہ ایک دن آغاز کرتا ہے اگر آپ یہ کام شروع کرنے لگے ہیں تو سب سے پہلے "آپ نے گھبرانا نہیں ہے" یہ بات یاد رکھیں کہ کوئی بھی پہلے دن ہی کسی بھی کام کے اوپرنہ تو مکمل عبور حاصل کرسکتا ہے اور نہ پہلے دن وہ کامیاب ہو سکتا ہے ہمیشہ وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو مسلسل محنت اور جدوجہد کو اپنا مسکن بنائے رکھتے ہیں۔ ہم نہیں کہتے کہ آپ آج ہی کامیاب ہو جاؤ گے کیوںکہ جو لوگ سالوں سے کام کر رہے ہیں جنہوں نے اس کام میں سخت محنت کی ہوئی ہے اور مسلسل کر بھی رہے ہیں وہ بھی تو آخر کسی جگہ کھڑے ہوئے ہیں اور کسی کو بھی اپنی جگہ بنانے کے لیے سخت محنت کرنی ہی ہو گی۔ ہاں مگر ایک بات ہے کہ آپ بھی مسلسل محنت کریں گے اور اپنے کام کے ساتھ کمٹمنٹ رکھیں گے تو آپ بھی لازمی کامیاب ہوں گے کیوںکہ محنت کرنے کے بعد ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے اس لیے اگر آپ اپنا بلاگ لکھنا شروع کررہے ہیں تو بلا جھجھک شروع کیجیے کیوںکہ کسی بھی منزل کی طرف جانے کے لیے پہلا قدم تو اٹھانا ہی پڑتا ہے اورقدم اٹھانےکے بعد ہی آپ کامیابی کی طرف جا سکتے ہیں اور یقیناََ کامیاب بھی ہوں گے۔
اختتامیہ
امید ہے کہ میری کاوش آپ کو پسند آئی ہو گی کیوںکہ مقصد صرف سمجھانا تھا کہ کیسے کوئی اپنا کام بلاگ کے اوپر آنلائن پیسے کمانے کے لیے شروع کر سکتا ہے اوراس کے لیے شرط صرف ایک ہے کہ مسلسل محنت اور ہار نہ ماننا ہےاس کے لیے شروع میں مختصر سا طریقہ کار بتایا گیا کیوںکہ لکھے ہوئے سے آپ اتنا نہیں سیکھ سکتے ہیں اور اس کے علاوہ یو ٹیوب کے اوپر کافی ویڈیوز موجود ہیں جیسا کہ آپ اس یوٹیوب چینل کے اوپر آپ ان سے سیکھ سکتے ہواور پھر کامیاب ہونے کا گر کہ آپ نے مسلسل محنت اور کیا کہتے ہیں کہ ڈھٹائی کے ساتھ بس لگے رہنا ہے ایک دن ضرور کامیاب ہوں گے۔
3 Comments
realy nice info
ReplyDeletebest info
ReplyDeleteRight info
ReplyDelete