If you are feeling trouble getting success in life and want to get ideas about how to get success in life and Only want to read in Urdu. So you are at the right place.
زندگی
میں ہر کوئی کامیاب ہونا چاہتا ہے۔ مگر کامیابی کیا ہے؟ کامیابی کی کنجی کیا ہے؟
کیسے کوئی اس کنجی سے کامیابی کا دراوزہ کھول کر اندر داخل ہو سکتا ہے۔ یہ انسانی
فطرت ہے کہ وہ اپنی زندگی دوسروں سے مختلف ہو کر جینا چاہتا ہے۔ اور دوسروں سے
زیادہ زندگی کی سہولیات حاصل کرنا چاہتا ہے۔ زندگی میں کس کے پاس جتنی زیادہ زندگی
کی سہولیات ہوتی ہیں ہم اس کو اتنا ہی زیادہ کامیباب سمجھتے ہیں۔ مختلف لوگوں کے
نظریات کامیابی کے حوالے سے الگ ہوتے ہیں۔ کوئی بہت ساری دولت کے ہونے کو کامیابی
کہتے ہیں اور کچھ بہت زیادہ شہرت کو اور کچھ کے مطابق ایک بیلینسڈ لائف یا ایک
ایسی زندگی جس کو آسانی سے گزارا جا سکے وہی کامیابی ہے۔
کامیابی ہے کیا؟
کامیابی ہے کیا؟ زندگی
میں کامیابی کی تعریف ہر ایک کے لیے مختلف ہوتی ہے اور زندگی میں کامیابی کا معیار
بھی مختلف ہوتاہے۔ جیسا کہ ایک طالب علم کے لیے کامیابی یہ ہے کہ وہ امتحانت میں
اچھے نمبر حاصل کرے اور ایک فنکار کے لیے یہ کامیابی ہوگی کہ وہ ایک اچھا کیریر بنا
پائے اسی طرح ایک کاروباری بندے کے لیے کامیابی یہ ہے کہ اس کا کاروبار بہت زیادہ
ترقی کرے۔ نیز ہر شخص کے لیے کامیابی کا اپنا ہی معیار ہے۔ مختصر یہ ہے کہ کوئی
جہاں بھی ہے جس شعبے میں بھی ہے ان کے لیے کامیابی کا معیارات مختلف ہوتے ہیں۔ مگر ان سب معیارات میں کامیابی
کی کنجی ایک ہی ہے۔ زیزِ نظر کچھ اصول وضوابط ہیں جن کو کامیابی کی کنجی کہا جا
سکتا ہے اور ان پر عمل پیرا ہو کر کامیاب زندگی گزاری جا سکتی ہے۔
مستقل مزاجی اور نظم و ضبط
مستقل مزاجی اور
نظم و ضبط کامیابی کی سب سے بڑی کنجی ہے۔ مستقل مزاج رہ کر اور نظم و ظبط سے ہر
ایک کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ آپ ناکام نہیں ہیں آپ میں بس مستقل مزاجی کی کمی
ہے۔ میرے لیے کوئی چیز بھی کام نہیں کر رہی ہے یہ مکمل جھوٹ ہے بس آپ صرف مستقل
مزاج اور نظم و ضبط کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں۔
کسی بھی کامیابی کے لیے مستقل مزاجی اور نظم
وظبط ہو نا ضروری ہے۔ مثال کے طور پر آپ ایک بزنس شروع کرتے ہیں اور ایک ہفتے بعد
آپ کہتے ہیں کہ یہ بزنس مجھے منافع نہیں دے رہا ہے اور آُپ اس کو چھوڑ دیتے ہو یہ
مستقل مزاجی نہیں ہے۔ اسی طرح آپ ایک اچھی کتاب پڑھنا شروع کرتے ہو تھوڑی دیر بعد
آُپ گیم کھیلنے لگ جاتے ہویہ مستقل مزاجی نہیں ہے۔کوئی بھی جب تک وہ مستقل مزاج
اور نظم وضبط کا مظاہرہ نہیں کرے گا تب تک کامیاب نہیں ہو پائے گا۔
صبر کرنا
زندگی میں کامیاب
ہونے کے لیے صبر کرنا بہت زیادہ ضروری ہوتا ہے۔ کوئی بھی مقصد یا کام صبر کے بغیر
ممکن نہیں ہوتا ہے۔ جو صبر کرنا سیکھ لیتا ہے وہ زندگی میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ اس
لیے زندگی میں کامیابی کے لیے ایک اہم عنصر صبر ہے۔
منصوبہ بندی کرنا
کوئی بھی کام شروع
کرنے سے پہلے منصوبہ بندی کرنا اس کام کا سب سے پہلا جزو ہوتا ہے۔ اسی طرح زندگی
میں کامیاب ہونے کے لیے بھی منصوبہ بندی بھی ایک پہلا جزو ہے۔ ہونا وہی ہوتا ہے جو
اللہ کی ذات چاہتی ہے مگر اسی اللہ کی دی
ہوئی عقل کو استعمال کرتے ہوئے لازمی منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔ اس منصوبہ بندی سے
زندگی کو کامیاب بنانے میں مدد ملتی ہے۔
خود پر یقین رکھنا
اپنے آپ پر یقین
کہ میں یہ کر سکتا ہوں زندگی میں کامیابی کی بہت بڑی ضمانت ہے۔ خود پر یقین ہونا
کہ ہاں میں یہ کر سکتا ہوں، اگر دوسرے یہ کام کرسکتے ہیں تو ہاں میں بھی یہ کام کر
سکتا ہوں۔ زندگی میں کامیابی کے لیے خود پر یقین ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔
ہمیشہ خوش رہنا
بلاوجہ خوش رہنا
چاہیے کیوںکہ اگر آپ خوش رہتے ہیں تو یہ کئی قسم کی پریشانیوں سے آپ کو نجات دلائے
گا اور آپ اپنی سرگرمیوں کو خوش اسلوبی سے سرانجام دے سکیں گے۔ بلاوجہ خوش رہنے کا
گر یہ ہے" کہ آپ ہمیشہ اپنے سے کم تر کی طرف دیکھو" یہ دیکھو کہ اللہ نے
اسے یہ چیز نہیں دی ہے مجھے دی ہے۔ اس طرح نہ صرف آپ اللہ کی دیے ہوئے پر راضی ہو
کر اس کا شکر ادا کریں گے بلکہ آپ اپنے اندر ایک سکون بھی محسوس ہو گا۔ اور یہی
چیز آپ کو بلاوجہ کی خوشی بھی دے گی۔
کوئی بھی قدم اٹھانے سے گھبرانا نہیں۔
اگر آپ پہلا قدم
اٹھاؤ گے ہی نہیں تو کامیاب کیسے ہو گے۔ آپ جو کام کرنا چاہتے ہیں اس کو شروع کرنے
سے پہلے آپ صرف یہ دیکھو کہ جو لوگ اس کام میں آج بہت آگے ہیں انہوں نے بھی تو یہ
کام ایک نہ ایک دن شروع کیا تھا۔ اسی طرح کوئی کام یا کوئی بھی زندگی کا شعبہ ہو
جس میں آپ جانا چاہتے ہیں۔ آپ جائیں مگر کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے گبھرانا
نہیں۔
کسی بھی کام سے منع نہیں کرنا
اگر آپ کہیں کسی
جگہ کوئی کام کرتے ہیں تو ایسا کام جو آپ کو نہیں بھی آتا ہے اگر آپ سے کہا جائے
کہ یہ کام کرو تو آپ نے اس کام کے کرنے سے منع بلکل بھی نہیں کرنا ہے۔ کیوںکہ اس
طرح سے آپ کو ایک نیا کام سیکھنے کو ملے گا۔ اور آپ جب سیکھنے کی کوشش کرو گے تو
ایک نیا کام آپ سیکھ جاؤ گے۔ زندگی میں کامیابی کے لیے یہ بھی ایک گر ہے۔
وقت کی پابندی
زندگی میں کامیابی
کے لیے ہمیشہ وقت کی پابندی کریں۔ وقت کی پابندی زندگی میں کامیابی کا راز ہے۔ اس
طرح سے آپ کوئی کام جو شروع کرتے ہو وہ جلدی اور وقت پر ختم کر لیتے ہو جس سے
زندگی میں کامیاب ہونے کے مواقع ایسے لوگوں سے زیادہ بڑھ جاتے ہیں جو وقت کی
پابندی نہیں کرتے ہیں۔
خود کی غلطیوں سے سیکھنا
خود کی غلطیوں سے
ہمیشہ سیکھنا چاہیے اور نہ کرنے کا عزم کرنا چاہیے۔ ہمشہ خود کی کی ہوئی غلطیوں کو
ذہن نشین رکھتے ہوئے ان سے سیکھنا چاہیے اور اپنے ذہن میں یہ عزم ہونا چاہیے کہ یہ
غلطیاں ہم دہرائیں گے نہیں۔
کسی بھی قسم کی مہارت سیکھنا
ہمیشہ کوئی نہ
کوئی ہنر سیکھنا چاہیے اور دوسرے کاموں کے ساتھ ساتھ اپنے ہنر کو مزید بہتر کرنا
چاہیے اور اگر آپ طالب علم ہیں تو آپ کو کوئی اضافی کورس مثلاَ کمپیوٹر کورس وغیرہ
لازمی کرنا چاہیے۔ اسی طرح اگر آپ کوئی آنلائن کاروبارکرہے ہیں تو آپ کو لازمی طور
پر کوئی اضافی ہنر سیکھناچاہیے۔ اگر آپ کے پاس کوئی مہارت نہیں ہے تو Quora پر جاہیے اور سوال لکھیں آپ کو کئی ایک جواب مل جائیں گے۔ نہیں تو
آپ اس لنک پر کلک کرکے بھی کسی کاروبار کے بارے میں دیکھ سکتے ہیں۔
پرعزم ہونا
زندگی میں کامیابی
کے لیے یا کسی بھی کام کو کامیابی سے کرنے کے لیے عزم کا ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ
ارادہ کرتے ہیں تو ہی کوئی کام ہو پاتا ہے۔ اس لیے کوئی بھی کام کرنے کے لیے یا
زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے آپ کا پرعزم ہونا ضروری ہے۔
علم حاصل کرنا
یہاں آپ سے یہ نہیں کہا جا رہا ہے کہ آپ سکول میں دوبارہ داخل ہو جاؤ اور علم حاصل کرنا شروع کر دیں، علم کا معنی ہے "کسی بھی چیز کے بارے میں جاننا" یعنی آپ کوئی بھی کام کرتے ہیں اس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ علم حاصل کرنا شروع کریں یا ویسے بھی زندگی میں کامیابی کے لیے علم کا ہونا ضروری ہے آج کل تو انٹرنیٹ کا دور ہے آپ کوئی کتاب نیٹ سے ڈاؤنلوڈ کر کے پڑھ سکتے ہیں یا پھر یوٹیوب کے اوپر اچھی ویڈیو دیکھ کر اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں یا انٹرنیٹ کے اوپر ہی کوئی نیا ہنر سیکھ سکتے ہیں جس سے آپ کے علم میں بھی اضافہ ہو گا اور ہنر بھی آجائے گا۔
کسی بھی کام کرنے کا جذبہ
جذبہ ایک ایسی چیز
ہے جس سے کسی بھی مشکل سے مشکل کام کو آسانی سے زیر کیا جا سکتا ہے۔ کوئی بھی کام
یا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے جذبہ ہونا انتہائی ضروری ہے۔ اس سے زندگی
میں کافی کامیابی ملتی ہے۔
خوش اخلاقی سے پیش آنا
کوئی بھی بداخلاق
شخص زندگی میں کامیاب نہیں ہو سکتا ہے۔ ہمیشہ خوش اخلاق لوگ ہی آپ کو کامیاب نظر
آئیں گے۔ زندگی کے کسی موڑ پر یا کسی بھی کام میں چاہے کاروبار ہو چاہے کوئی
ملازمت ہو آپ کو آپ کا اچھا اخلاق ہمیشہ کامیابی دلوائے گا۔ اچھے اخلاق کا ہونا
زندگی میں کامیاب ہونے کی ضمانت ہے۔ اس لیے ہمیشہ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور
درگزر کرنے کی عادت کو اپنائیں۔
مفید سرگرمیوں کو سرانجام دینا
کوشش کریں کہ
زندگی میں کچھ ایسی سرگرمیوں کو شامل رکھیں جیسا کہ اپنے والدین کے ساتھ بیٹھ کر
گپ شپ کرنا، اگر آپ اپنے والدین کے ساتھ بیٹھ کر روزمرہ کی مصروفیات کے بارے میں
بات کرتے ہیں تو آپ کو دلی سکون بھی ملے گا اور ساتھ میں آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو
بھی ملے گا۔ اسی طرح باغبانی ہو گیا غرض کوئی بھی مفید سرگرمیوں میں خود کو مشغول
رکھیں جس سے آپ کو ذہنی سکون ملےگا۔
ہمیشہ مدد کرنا
دوسرو﷽ں کی
مدد کرنے والا ہمیشہ زندگی میں کامیاب ہوتا ہے۔ اگر کوئی اپنے ساتھ کام کرنے والے
ساتھی ورکر کی مدد کرتا ہے یا پھر اپنے ہمسائیوں کی یا رشتے داروں کی مدد کرتا ہے
وہ ہمشہ کامیاب رہتا ہے۔ کیوںکہ مصیبت کے وقت لازم وہ بھی آپ کی مدد کریں گے۔ ہاں
ہو سکتا ہے کوئی ایک جو انتہائی کم ظرف ہو وہ آپ کی مدد نہ کرے مگر زیادہ تر آپ کی
مدد ضرور کریں گے۔ اس لیے ہمیشہ دوسروں کی مدد کریں اس سے زندگی میں کامیابی ضرور
ملے گی۔
پراعتماد ہونا
پر اعتماد ہونا
بھی کسی کام کو سرانجام دینے اور زندگی میں کامیابی کے لیے بہت ضروری ہے۔ ہمیشہ
خود پر اعتماد رکھیں اور کوئی کام سرانجام دینے لگو تو پورے اعتماد کے ساتھ
سرانجام دو اس سے آپ کو کامیابی ملے گی۔
فرماں بردار ہونا
کوئی بھی بدتمیز
شخص ہو گا اس کو آپ کامیاب نہیں کہ سکتے ہو۔ چاہے وہ ظاہری طور پر آپ کو کتنا بھی
کامیاب نظر آ رہا ہو مگر وہ کامیاب تصور نہیں ہو گا۔ زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے
کسی کا بھی فرماں بردار ہونا انتہائی ضروری ہے۔ اس کے بغیر آپ کامیاب ہونے کا تصور
بھی مت کیجیے گا۔
دوسروں کی عزت کرنا
دوسروں کی عزت
کرنا چاہے وہ کیسا ہو کتنا ہی کم تر نہ ہو ہر ایک کی عزت کرنے سے کامیابی ملتی ہے۔
چاہے آپ جس مقام پر بھی کھڑے ہوں ہمیشہ دوسروں کی عزت کرنا سیکھنا چاہیے اور
دوسروں کو عزت دینی بھی چاہیے۔ اس سے انسان کی اپنی عزت میں کمی نہیں بلکہ اضافہ
ہوتا ہے۔
ہمیشہ مثبت سوچنا
اپنے بارے میں بھی
اور دوسروں کے بارے میں بھی ہمیشہ اچھا سوچنا چاہیے۔ اپنے بارے میں مثبت سوچ ہی آپ
کو کامیابی کی طرف لے کر جاتی ہے۔ اگر آپ اپنے بارے میں مثبت نہیں ہیں تو کوئی آپ
کے بارے میں کیسے مثبت ہو سکتا ہے یا وہ مثبت سوچ سکتا ہے۔ مثبت سوچ ہی کامیابی
اور ترقی کی طرف لے کر جاتی ہے۔ دوسروں کے بارے میں بھی ہمیشہ مثبت سوچنا بھی ایک
تو دل کی تسکین کے لیے بھی ضروری ہے اور دوسرا آپ بدگمان نہیں ہوں گے اس سے معاشرے
میں مثبت سوچ بھی پروان چڑھتی ہے۔ جس سے اچھے معاشروں کی بنیاد بنتی ہے۔ تو اس
اچھائی میں آپ کیوں نہیں شامل ہو سکتے ہیں۔
درگزر کرنا
درگزر کرنا بھی
زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے ضروری ہے یہ سوچ کر کہ کوئی آپ بھی تو غلطی کر سکتے
ہیں کسی کو درگزر کر دینا کتنا اچھا ہے۔ اگر آپ درگزر سے کام نہیں لیں گے تو کبھی
زندگی میں کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں۔ اس لیے درگزر کرنا سیکھیں، آپ کامیاب ہو جائیں
گے۔
زندگی کی اصل کامیابی
زندگی کی اصل
کامیابی یہ ہے کہ ایک دوسرے کی مدد کی جائے اور انسانیت کے لیے جتنا ممکن ہو سکے
انسانیت کی فلاح کے کام کیا جائے اور اپنے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں کے فائدہ کے لیے
کوششیں کی جائیں۔ تا کہ اس دنیا کو آنے والی نسلوں کے لیے ایک خوشگوار جگہ بنایا
جاسکے۔
Copyright (c) 2020 usefulinfo All Right Reseved
0 Comments