what is 5G and how does it work? know basic details and features of the 5G network? 5G Network launch in Pakistan

What is 5G? What are the features of 5G Technology? What are the advantage and disadvantages of 5G?  for what purposes 5G can be used? How fast is 5G than 4G? How does 5G work? when this 5G will be launched in Pakistan? one by one we elaborate on each question in Urdu and then answer it so people who can understand Urdu only can understand it easily. 


 

what is 5G technology in Urdu and how does 5G technology work in Urdu
What is 5G technology in Urdu


What is 5g technology in Urdu


5G کیا ہے؟ 5G کی خصوصیات کیا ہیں؟ 5G کے فوائد اور نقصانات کیا ہیں؟ 5G کن مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتا ہے؟ 5G کتنا تیز ہے 4G سے؟ اور 5G پاکستان میں کب لانچ ہوگا اور اس کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں؟ ایک ایک کر کے ہم سوالات کی صورت میں یہاں پر بیان کریں گے تاکہ جو لوگ صرف اردو سمجھ سکتے ہیں وہ آسانی سے سمجھ سکیں کہ 5G نیٹ ورک کیاہے اور کام کیسے کرتا ہے۔

 

5G ٹیکنالوجی کیا ہے؟

 

5G ٹیکنالوجی پانچویں نسل کی ٹیکنالوجی کہلاتی ہے۔ 5G اگلی نسل کی وائرلیس ٹیکنالوجی ہے اور اس ٹیکنالوجی کو اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ یہ آنے والی نسلوں کی استعمال کی ضرورت کو پورا کر سکے۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ اب ورچوئل ریالٹی اور ویڈیو سٹریمنگ کے لیے زیادہ سے زیادہ ڈیٹا چاہیے ہوتا ہے۔ اسی لیے اس ٹیکنالوجی کو لانچ کیا گیا ہے۔ کیوںکہ 5G ٹیکنالوجی زیادہ سے زیادہ سپیڈ اور کوریج مہیا کرے گی۔

 

What is 5g technology in Urdu

کچھ بنیادی سوال 5Gٹیکنالوجی کے حوالے سے

 

5G ٹیکنالوجی کے حوالے سے کچھ سوالات کیے جاتے ہیں ان سوالات کو ایک ایک کر کے یہاں بیان کیا جائے گا تا کہ کوئی ابہام نہ رہے اور 5G ٹیکنالوجی کے لحاظ سے زیادہ سے زیادہ مستند اور بنیادی قسم کی معلومات مل سکے۔ 5G ٹیکنالوجی کے لحاظ سے چند ایک سوالات جو کہ زیادہ پوچھے جاتے ہیں وہ یہ درج ذیل ہیں۔

 

1۔ 5G  ٹیکنالوجی کتینی تیز ہے؟

2۔5G  ٹیکنالوجی اس وقت کون سے ممالک استعمال کر رہے ہیں؟

3۔ 5G ٹیکنالوجی کیسے کام کرتی ہے؟

4۔ 5G ٹیکنالوجی کیا دیہی (دیہاتی) علاقوں میں کام کرے گی؟

5۔  5G ٹیکنالوجی کی سپیڈ کتنی زیادہ ہو گی 4G ٹیکنالوجی سے؟

6۔  5G ٹیکنالوجی کن مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے؟

7۔  5G ٹیکنالوجی کے اوپر کونسے برانڈ یا موبائل کمپنیاں کام کر رہی ہیں؟

8۔ کیا  G ٹیکنالوجی ماحول کے لیے نقصان دہ ہے؟

9۔ کیا ترقی پذیز ممالک کے اندر5G ٹیکنالوجی استعمال کی جاسکے گی؟

10. 5G ٹیکنالوجی پاکستان میں کب لانچ کی جائے گی۔

 

درج بالا سوالات کا احاطہ کرتے ہیں اور ایک ایک کر کے ان کے جوابات جاننے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ 5G ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ابہمات واضح ہو سکیں اور 5G ٹیکنالوجی کو سمجھنے میں آسانی ہو۔

 

5G  ٹیکنالوجی کتنی تیز ہے؟

 

اگر ہم بات کریں کہ 5G ٹیکنالوجی کتنی تیز ہے تو 4G موبائل 45Mbps مہیا کرتے ہیں اور1Gbps  تک حاصل کر سکتے ہیں۔ 5G کی سپیڈ ملک، علاقے اور جگہ کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے مگر عمومی طور پر 10GB سے 20GB تک حاصل کر سکتے ہیں۔

 

What is 5g technology in Urdu

 

اس وقت کون کونسے ممالک 5G ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں؟

 

ساؤتھ کوریا پہلا ملک ہے جس نے 5G ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے اور اس کو مزید ترقی دینے اور اس ٹیکنالوجی میں آگے رہنے کے لیے پرعزم ہے۔ باقی اس کے علاوہ چین، امریکہ اور فلپائن بھی 5G ٹیکنالوجی میں کافی آگے ہیں۔ اور مزید دوسرے ممالک بھی 5G ٹیکنالوجی کی دوڑ میں پیش پیش ہیں۔


 5G ٹیکنالوجی کام کیسے کرتی ہے؟


 پچھلی جنریشنز کم تعداد والے بینڈ استعمال کررہی ہیں۔ کم فریکوئنسی سپیکٹرم زیادہ فاصلوں پر محیط ہے اس کی رفتار کم ہے۔ ہائی فریکوئنسی سپیکٹرم میں فاصلے اور مداخلت کے متعلق بہت سے مسائل ہیں۔ وائرلیس انڈسٹری ابھی کم فریکوئنسی سپیکٹرم کو استعمال میں لانا چاہتی ہے اور اسی کو استعمال کر کے 5G نیٹ ورک بنا رہے ہیں۔

وائر لیس نیٹ ورک سیلولر سائٹس پر مشتمل ہوتے ہیں جو ریڈیو لہروں کے ذریعے ڈیٹا بھیجتے ہیں۔ چوتھی نسل کے نیٹ ورک 4G کو بڑے فاصلے پر ہائی سگنل سیل ٹاور کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ طویل فاصلے پر سگنلز کو پھیلائیں۔ 5G نیٹ ورک کو چھوٹے فاصلے پر سگنل پھیلانے کے لیے چھوٹے طاقت والے سیل ٹاورر کی ضرورت ہوتی ہے۔ وائرلیس سگنل بڑی تعداد میں چھوٹے سیل اسٹیشنوں کے ذریعے منتقل کیے جائیں گے اور ان کے استعمال کے لیے صارفین کے قریب میں ٹاور یا عمارتوں کی چھتوں کے اوپر ٹاور وغیرہ نصب کیے جائیں گے۔

What is 5g technology in Urdu


5G ٹیکنالوجی کیا دیہی (دیہاتی) علاقوں میں کام کرے گی؟

 

جی بلکل 5G ٹیکنالوجی بھی اسی طرح ارتقائی مراحل طے کرتے ہوئے ہر طرف پھیلے گی جیسے پہلے G سسٹمم موبائلز کی کمیونیکیشن کو بہتر کرنے کے لیے متعارف کروایا گیا پھر 2G سسٹم اور اس کے بعد 3G اور پھر 4G اسی طرح اب5G ٹیکنالوجی بھی ہر طرف دیکھنے کو ملے گی۔اور تقریباَ تمام ممالک 5G ٹیکنالوجی  کے لانچ کرنے میں مصروف ہیں اور اسی طرح ساؤتھ کوریا 6G ٹیکنالوجی لانچ کرنےکے بارے میں پلان کررہا ہے۔

 

5G ٹیکنالوجی کی سپیڈ کتنی زیادہ ہو گی 4G ٹیکنالوجی سے؟

 

جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے 5G ٹیکنالوجی مطلب پانچویں نسل کی ٹیکنالوجی ہے اور یہ چوتھی نسل 4G ٹیکنالوجی سے بہت زیادہ سپیڈ والی ٹیکنالوجی ہے اور 4G موبائل 45Mbps مہیا کرتے ہیں اور1Gbps  تک حاصل کر سکتے ہیں۔ 5G کی سپیڈ ملک، علاقے اور جگہ کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے مگر عمومی طور پر 10GB سے 20GB تک حاصل کر سکتے ہیں۔


5G ٹیکنالوجی کن مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے؟

5G ٹیکنالوجی مندرجہ زیل مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتی ہے۔

·  خود بخود چلنے والی کاریں۔

·  آئی او ٹی کے لئیے۔

·  ذہین ٹرانسپورٹ سسٹم بنانے کے لیے۔

·  مشین سے مشین  کی کمیونیکیشن بہتر کرنے کے لیے۔

·  ریموٹ ڈیوائس کنٹرول کے لئیے۔

·  زیادہ درست مقام سے باخبر رہنے کے لیے۔

·  ورچوئل ریئلٹی کے لئیے۔

·  ہولوگرام کے لئیے۔

·  موبائل  کی بہتر براڈ بینڈ کرنے کے لیے۔ 


What is 5g technology in Urdu


5G ٹیکنالوجی کے اوپر کونسے برانڈ یا موبائل کمپنیاں کام کر رہی ہیں؟

 

5G ٹیکنالوجی کے اوپر کئی بڑی بڑی موبائل کمپنیاں کام کررہی ہیں اور اسی طرح 3GPP کمپنی بھی 5G ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے میں کافی کام کر رہی ہیں۔ Qualcomm اور Huawei   بھی 5G ٹیکنالوجی کو لانچ کرنے کے لیے کافی کوششیں کر رہے ہیں۔


کیا 5G ماحول کے لیے نقصان دہ ہے؟

 

اس بارے میں کافی خدشات ہیں کہ 5G نیٹ ورک کی زیادہ فریکوئنسی انسانوں، جانوروں اور پودوں کے اوپر کیسے اور کس طرح اثرانداز ہو سکتی ہے۔ ماہرین اس کے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔ تاکہ اس بات کا اندازہ کیا جا سکے کہ اس 5G ٹیکنالوجی کا آنے والی نسلوں کے اوپر کیا اور کس قسم کے اثرات آ سکتے ہیں۔ تاہم یہ کہنا قبل ازوقت ہو گا کہ  کے مستقبل میں 5G ٹیکنالوجی کا ماحول کے اوپر منفی اثرات آ سکتے ہیں یا نہیں۔ ابھی تک کی تحقیقات کے مطابق یہ صرف افواہیں ہیں کہ 5G ٹیکنالوجی کسی بھی قسم کے مضر اثرات رکھتی ہے۔


کیا ترقی پذیز ممالک کے اندر 5G ٹیکنالوجی استعمال کی جاسکے گی؟

ترقی پذیر ممالک بھی 5G ٹیکنالوجی کے حصول اور اس کو لانچ کرنے کے بارے میں کوشاں ہیں تقریباَ 192 ممالک ایسے ہیں جو 5G ٹیکنالوجی کے حصول اور اس کو لانچ کرنے کے بارے میں کوشش کر رہے ہیں۔ آہستہ آہستہ یہ ٹیکنالوجی بھی تمام ممالک تک پہنچ جائے گی بلکل ایسے ہی جیسے کہ  4G ٹیکنالوجی اس وقت دنیا کے تمام ممالک میں استعمال ہو رہی ہے۔


when 5g launch in pakistan 

5G نیٹ ورک پاکستان میں کب تک لانچ ہو جائے گا؟

 

5G نیٹ ورک کے حوالے سے پاکستان بھی کوشش کر رہا ہے اورIT منسٹری کے مطابق تقریباَ 29 ارب روپے 5G نیٹ ورک کی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے مختص کیے گئے ہیں امید کی جا سکتی ہے کہ 2023 تک 5G نیٹ ورک پورے پاکستان میں لانچ کردیا جائے گا۔ 2018 سے 2022 تک تقریباَ 10000 کلومیٹر کی آپٹیکل فائبر کیبل دیہی اور اربن علاقوں میں بچھائی جانے کا منصوبہ جاری ہے اور ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق کافی کام مکمل بھی ہو چکا ہے۔ اور IT منسٹری کے مطابق 5G نیٹ ورک کے حوالے سے نان کمرشل ٹرائل پاکستان مٰیں اسلام آباد کے اندر اگست 2019 میں کیے گئے ہیں۔ اور اسی طرح سے دوسرے بڑے شہروں لاہور اور کراچی میں بھی نان کمرشل ٹرائل کیے جا چکے ہیں۔اس کے علاوہ مختلف ٹیلی کمیونیکیشن کی کمپنیاں بھی 5G نیٹ ورک لانچ کرنے کے حوالے سے کام کر رہی ہیں۔ 5G ٹیکنالوجی پورے ملک میں 2023 تک مکمل لانچ کردی جائے گی۔




 


 

Post a Comment

0 Comments

Close Menu